ملتان،13 جولائی(اے پی پی ):ڈی ایس ریلوے ملتان حماد حسن مرزا کی ہدایت پر ریلوے ملتان ڈویژن میں بجلی کے شارٹ سرکٹ اورکرنٹ لگنے کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کی ٹیم اور ریلوے ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے باقاعدہ عملی تربیت فراہم کی گئی جبکہ سیمینار میں گاڑیوں اور اسٹیشنز پر استعمال ہونے والے بجلی کے آلات کے بارے آگاہی کا اہتمام کیا گیا جس میں ریلوے کے مختلف شعبہ جات کے ملازمین نے شرکت کی۔
محکمہ ریسکیو 1122 کے افسران زاہد اور عمران نے آگاہی دی کہ بجلی کے کرنٹ لگنے والے افراد کو کس طرح فرسٹ ایڈ مہیا کرنی ہے جبکہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ جائے تو پریشان ہونے کے بجائے اعصاب کو قابو میں رکھتے ہوئے و کس طرح خود کی اور دیگر عملے کی جان بچانی اور آگ پر قابو پانا ہے۔
سیمینار میں ڈویژنل آفیسرز کے علاوہ ریلوے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











