عارف والا،14 جولائی(اے پی پی ): بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے پر سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اےرانا ارادت شریف نے پانی کے بہائو اور امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔
مقامی انتظامیہ نے دریائے ستلج کے قریبی بستیوں کے مکینوں کو نقل مکانی کروا دی ہے، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 اہلکاروں نے دریا کنارے فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی و ایم این اے رانا ارادت شریف نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کو بروقت امداد فراہم کی جائے، کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا ۔











