سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب کا مظفر گڑھ کا دورہ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 13سکیموں کا معائنہ کیا

22

ملتان،14جولائی(اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے مظفر گڑھ کا دورہ کیا اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 13سکیموں کا معائنہ کیا اور بریفنگ لی۔انہوں نے 1928سے جاری واٹر سپلائی سکیم اور 232ملین سے جاری طیب اردگان واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سکیموں کا معائنہ کیا اور جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے  کہا کہ دونوں سکیموں پر ترقیاتی کاموں کی رفتار تسلی بخش ہے، طیب اردگان سکیم پر 80فیصد کا مکمل ہو چکا ہے، واٹر سپلائی اور سیوریج کی سکیموں کو شفاف انداز سے مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، پی ایچ ای کی واٹر سپلائی سکیموں کو شفاف انداز سے مکمل کرنے کے بعد کارپوریشن کے حوالے کر دیا جائے گا، 4میں سے 2سکیموں پر کام مکمل ہو چکا ہے، دیگر 2پر جلد کام مکمل کر لیا جائے گا۔کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب قیصر سلیم نے کہا کہ منصوبوں میں معیاری میٹیریل کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے، منصوبوں میں کرپشن اور غفلت کرنے والے ملازمین و آفیسران کو معاف نہیں کریں گے، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے واٹر سپلائی کے منصوبوں سے بڑی تعداد میں آبادی مستفید ہو گی۔