پاکپتن،14جولائی (اے پی پی ):بھارت کی آبی جارحیت کے باعث دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی وجہ سے پاکپتن کے مقام پر 16دیہات متاثر ہوئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی جانب سے دریائے ستلج کے قریب بسنے والے علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک 1700 سے زائد افراد اور 70 سے زائد جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو1122کے پچاس سے زائد اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں اور بارہ سے زائد فلڈ ریلیف کیمپ متاثرین کو سہولیات بہم پہنچا رہے ہیں۔











