ڈیرہ بگٹی؛حالیہ لیویز فورس کی بھرتیاں میرٹ پر کرنے پر نوجوانوں کا تمام اداروں کا شکریہ  

25

ڈیرہ بگٹی، 15جولائی(اے پی پی): ڈیرہ بگٹی میں میرٹ پر بھرتی ہونے والے نوجوانوں نے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر گہرام  خان بگٹی ، ڈی جی لیوز اور تمام اداروں کے حق میں ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے ڈیرہ بگٹی کے نوجوان بے روزگاری کے عالم میں مبتلا تھے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈیرہ بگٹی میں حالیہ لیویز فورس کی بھرتیوں پر نوجوانوں نے ایم پی اے نوابزادہ گہرام بگٹی اور ڈپٹی کمشنر ممتاز کھتران اور ڈی جی لیوز فورس اور تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے میرٹ پر لیوز فورس کی نوکریاں دی اور بے روزگار نوجوانوں کی گھر کے چولہے جل اٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر ایسے ہی تمام اداروں میں میرٹ ہو تو بلوچستان کے نوجوان کبھی بھی آپ کو بے روزگار نظر نہیں آئے گا۔