گوجرانوالہ، 15جولائی(اے پی پی):اپر چناب میں نہاتے ہوئے جواں سالہ لڑکا ڈوب گیا، ریسکیو نے تلاش شروع کردی، دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا، سرچ آپریشن جاری ہے ۔
ریسکیو1122 کے مطابق گزشتہ روز عبداللہ عمر 16سال نہر اپر چناب نزد مرکز اقصیٰ چن دا قلعہ میں نہا رہا تھا کہ ڈوب گیا، اس کے کزن نے ریسکیو ہیلپ لائن پر اطلاع دی، جس پر ریسکیو ٹیموں نے نہر اپر چناب پہنچ کر ڈوبنے والے لڑکےعبداللہ کی تلاش جاری کردی ہے، اب تک ریسکیو ٹیمیں 5 کلومیٹر تک تلاش کر چکے ہیں جبکہ گہرائی تقریباً 10فٹ ہے، لیکن ڈوبنے والے کا دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا ہے،تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔











