میرپورخاص؛ بین الضلائی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 10 سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد 

11

میرپورخاص،15 جولائی(اے پی پی):انچارج سی آئی اے پولیس میرپورخاص عنایت علی زرداری کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کامیاب کارروائی، بین الضلائی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، چوری شدہ 10 سے زائد موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے ایس ایس پی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن انسپیکٹر  امین مری،  ایس ایچ او ٹاؤن افتخار باجوا  انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی  سب انسپیکٹر  ہدایت اللہ ناریجو  کی ٹاؤن کی حدود نزد پی سی بی گراؤند پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  ملزمان  محرم علی ولد عارب شیخ ،  وحید ولد خمیسو  رہائش  کنری ضلع عمرکوٹ  اکرم ولد علی گل مری رہائش  سندھڑی  کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے و نشاندہی پر  سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود نزد چاندنی چوک سے  عمران راجپوت کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل، ٹاؤن کی حدود گلستان بلدیہ کے باہر سے  محمد بلال بلوچ کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل، اور ٹاؤن کی ہی حدود ماریہ اسپتال نیو ٹاؤن کے باہر سے  ابراھیم رند کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل سمیت 8 دیگر چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کرلی۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان حیدرآباد، ٹنڈو الھیار اور عمرکوٹ اضلاع  میں متعدد کیسز میں بھی چلان ہیں، مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 110,76,77/2023 زیر دفعہ 381A,34 سیٹلائٹ ٹاؤن، اور ٹاؤن تھانے میں درج  ہیں، جن  سے مزید تفتیش جاری ہے ۔