ہنی ٹریپ سے بچنے کیلئے عوام غلط نمبر والی کالوں کی تصدیق لازمی کریں ؛ڈی پی او کا شہریوں کے نام پیغام

25

اوکاڑہ،15جولائی(اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے” ہنی ٹریپ”  متعلق  اپنے  ویڈیو  پیغام میں   کہا ہے کہ  میں  تمام ذمہ دار شہریوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپکو  کو ئی بھی فون پر نوکری کا جھانسہ دے کر یا شادی کا جھانسہ دے کر یا کسی بھی طریقے سے کہیں پر بلائے تو برائے کرم آپ پہلے اس بات کی تصدیق کرلیں کہ بلانے والے کہیں پے ہنی ٹریپ کرنے والے اغواء کار تو نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بدقسمتی سے اوکاڑہ سے بھی دو افراد اغواء کاروں کے ہتھے چڑھے کیونکہ  انہوں نے فون کے ذریعے بہلا پھسلا کر ان کوکچے کے علاقے میں بلوالیا  اور بعد میں ان کی رہائی کے لیے تاوان کی ڈیمانڈ کی ۔بعد میں اگرچہ ہمارے دونوں کیسیزمیں مغوی بحفاظت برآمد ہوگئے لیکن اس دوران جو خاندان  جس کرب سے گزری اس کرب سے بچنے کا طریقہ یہی ہے کہ کہیں سے بھی گمنام کال جس کو خود نہیں جانتے اس کے کسی بھی دھوکہ یا فریب میں آنے کی بجائے پہلے اس بات کی تصدیق کریں اور اگر آپ کو شک ہو تو آپ پولیس کو اطلاع دیں، ہم انشاء اللہ پورے معاملے کی تصدیق بھی کریں گے اور ہو سکتا ہے کہ آپ کے توسط سے ہم ان اغواء کاروں تک پہنچنے کے قابل ہوں۔