نوشہرہ ورکاں، نہری پانی چوری کرنیوالے کیخلاف محکمہ انہاران ایکشن

12

نوشہرہ ورکاں،17جولائی( اے پی پی ): تحصیل بھر میں دھان کی فصل بوائی سیزن کے دوران نہری پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں اور زمینداروں کے خلاف محکمہ انہار ایکشن میں آگیا۔

علاقہ نوشہرہ ورکاں میں چھوٹے کاشتکاروں کو ٹیلوں پر نہری پانی دستیاب نہ ہونے کی شکایت پر سب ڈویژنل آفیسر محکمہ انہار اختر پرویز نے کھٹیالی مائنر سے پانی چوری کے مرتکب 20 افراد محمد شفیق،محمد حبیب،اکبر،شوکت،شیر دین،فتح محمد،ساجد وغیرہ کے خلاف تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقدمہ درج کرا دیاہے ۔نوشہرہ ورکاں پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ تا حال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔