ڈی جی خا ن؛ محکمہ صحت  کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی سیمینار وآگہی واک کا انعقاد

14

ڈیرہ غازی خان،17 جولائی(اے پی پی): محکمہ صحت  ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے ڈی ایچ ڈی سی آفس میں “انسداد ڈینگی سیمینار و آگہی واک ” کا اہتمام کیا گیا۔ صدارت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے کی۔

اس موقع پرڈاکٹر ادریس لغاری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے وسائل بھرپور انداز میں بروئے کار لارہی ہے،ڈینگی بدلتے موسم میں ہمارے لئے مسائل پیدا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ہیلتھ ڈیرہ غازی خان انسداد ڈینگی کیلئے کوشاں ہے۔

ڈاکٹر عمار شاہ نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے احتیاطی تدابیر لازم ہیں جسکی تشہیر کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، بہترین سرویلینس کی بدولت ہمارے ضلع میں ڈینگی قابل کنٹرول ہے۔

سیمینار میں ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم ،ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف سی عابد علی،پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی ڈاکٹر کامران اصغر،ایریا کوآرڈی نیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عمار شاہ،اینٹامالوجسٹ فرحان ملغانی،عزادار حسین،ایل ایچ ویز سمیت ہیلتھ سٹاف نے شرکت کی۔

اختتام پرانسداد ڈینگی کیلئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور شہریوں میں احتیاطی تدابیر پی مبنی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔