ایکسائز مردان ریجن کی کامیاب کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

16

پشاور17جولائی(اے پی پی): ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی ایس ایچ  او تھانہ ایکسائز مردان ریجن نے بمعہ  ایڈیشنل ایس ایچ او، اسسٹنٹ سب انسپکٹر و دیگر نفری خفیہ اطلاع پر چارسدہ پشاور جی ٹی روڈ نزد خیالی پل  پر گاڑی نمبر BA 3453  کو روکا اور اس سے تلاشی کے دوران 4800 گرام چرس برآمد کرلی۔

ملزم صدیق اکبر ولد علی اکبر ساکن شلوبر قمبرخیل کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔