پتوکی،17 جولائی (اے پی پی ): ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران، جلوس کے منتظمین اور تاجروں سے ملاقات کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔
ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ پولیس محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر بٹ بھی انکے ہمراہ تھے۔











