مری اور گردونواح میں شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ، ریسکیو 1122 نے الرٹ جاری کر دیا

6

مری، 19 جولائی  (اے پی پی ):ملکہ کوہسار مری اور گردونواح میں شدید بارش اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرات کے باعث  ریسکیو  1122  نے  الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

مری ٹریفک پولیس  نے  بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلئے مؤثر اقدامات اٹھاتے  ہوئے  لفٹرز اور بریک ڈاونز کو پیٹرولنگ  میں رہنے کی ہدایت جاری  کی ہیں  جبکہ  شہریوں کو بارش، دھند کے دوران ڈبل انڈیکیٹر استعمال کرنے کی ہدایت  کی ہے ۔

خراب موسم میں گاڑیوں کے مابین فاصلہ معمول سے زیادہ  رکھنے کی ہدایت کی  ہے  اور کہا گیا ہے شہری بارش کے دوران پھسلن اور بریک فیل سے محتاط رہیں۔آسمانی بجلی یا طوفان کے آثار رونما ہوں تو گاڑی میں پناہ نہ لیں جبکہ کرنٹ سے بچنے کے لیے دھاتی اشیاء سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1122 پر کال کریں یا میں کنٹرول روم نمبر  0519269200پر رابطہ کریں۔