ڈیرہ غازی خان،20 جولائی (اے پی پی): ڈی پی او حسن افضل نے محرم الحرام کی آمد پر دربار جتی شاہ کا دورہ کیا اور نکالے جانے والے جلوس اور مجالس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات ملازمین کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہاں پر مزید نفری تعینات کی جائے اوراہلکار مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں جبکہ وولنٹئرز بھی پولیس کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس اور جلوس میں ہر آنے والے شخص کی مکمل تلاشی لے کر شرکت کی اجازت دی جائے ۔
ڈی پی او نے کہا کہ ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور محرم الحرام کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس کا ہر جواں اپنے فرائض کو بھرپور طریقے سے سرانجام دینگے تاکہ امن امان کی صورتحال مستحکم و بہترین بنایا جا سکے۔