پشاور ؛ محرم الحرام کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس آج برآمد ہوگا

74

 

 

پشاور، 21 جولائی(اے پی پی): پشاور میں محرم الحرام کا پہلا مرکزی ماتمی جلوس آج 2 محرم الحرام بروز جمعہ بعد از نماز برآمد ہوگا۔ اس جلوس کی مناسبت سے امام بارگاہ باوا فضل حسین میں مجلس عزا جاری ہے۔

 جلوس امام بارگاہ آغا سید مصطفی شاہ رضوی، محلہ خداداد میں اختتام پذیر ہوگا، جس کیلئے ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،دوسری جانب ٹریفک پولیس نے بھی اندرون شہر ٹرانسپورٹ کیلئے متبادل راستوں کا ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے۔

اسکے علاوہ شہر و مضافاتی علاقوں میں داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کیساتھ ساتھ پولیس گشت بھی بڑھا دیا گیا ہے۔