لاہور،22 جولائی (اے پی پی):سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے صوبائی دارالحکومت میں مسلسل بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران اور جوان امدادی سرگرمیوں میں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ شانہ بشانہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جلوسوں اور مجالسِ عزا کے مقامات پر کھمبوں میں کرنٹ سے بچاؤ اور سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کے تعاون سے ضروری اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر عزاداروں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جائے۔انہوں نے ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شدید بارش میں فرائض سر انجام دینے والے پولیس افسران واہلکار ہمارا فخر ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر وقت الرٹ ہے۔