ملتان؛ ڈپٹی کمشنر،سی پی او منصور الحق رانا کی زیر صدارت میڈیکو لیگل کمیٹی کا اجلاس

6

ملتان،22جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر، سٹی پولیس افسر ملتان منصور الحق رانا کی زیر صدارت میڈیکو لیگل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈی سی ملتان نے کہا کہ میڈیکو لیگل کسی بھی تفتیش کا بنیادی جز ہے،میڈیکولیگل افسران (ایم ایل او) مختلف حادثات وواقعات میں زخمی ہونے والوں کے زخم کا تعین کرکے میڈیکوسرٹیفکیٹس جاری کرتا ہے جس کی بنیاد پر متعلقہ عدالتوں میں فیصلے کیے جاتے ہیں،ڈاکٹروں کے تعاون سے میڈیکو لیگل بارے تمام مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔

سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے کہا کہ میڈیکو لیگل بارے تفتیشی افسران کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے،نشتر ہسپتال کی سیکنڈ شفٹ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکو لیگل کیسز اور خصوصی کیسز کا ریکارڈ قانونی تقاضوں کے مطابق محفوظ رکھا جاتا ہے ۔

اجلاس میں سی او ہیلتھ اورہسپتال کے ڈاکٹرز موجود تھے۔