کوہلو؛ بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ، مٹی اور پتھر کے تودے گرنے سے آمدورفت کے لئے معطل

22

کوہلو،22 جولائی  (اے پی پی ):بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ،  مٹی اور پتھر کے تودے گرنے سے آمدورفت کے لئے معطل ہو گئی  ہے ،  بلوچستان کو پنجاب سے ملانے والی قومی شاہراہ فورٹ منرو کے مقام پر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند ہے ، شدید بارش کے باعث مٹی کے تودہ گرنے سے قومی شاہراہ مکمل طور پر بند ہے ،  شاہراہ بند ہونے سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ۔