ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے اپنی جان کی قربانی دیکر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا؛ ڈی پی او خیبرعباس سلیم

78

پشاور، 25جولائی(اے پی پی):  ڈی پی او خیبر عباس سلیم نے خیبر  مسجد دھماکے کے بعد میڈیا کو بریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈیشنل ایس ایچ او خیبر عدنان آفریدی کو ضلع خیبر کے علاقہ علی مسجد  میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، کہ وہ خودکش بمبار بھی ہوسکتے ہیں، مشتبہ افراد کی اطلاع ملنے پر ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی فوری مقامی مسجد میں پہنچے۔

ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ اطلاع ملنے کے بعد  مشتبہ افراد کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تاہم اس دوران مشتبہ شخص مسجد کے اندر داخل ہوگیا۔ اس پر ایس ایچ او عدنان آفریدی نے تمام نفری کو دور اور محفوظ مقامات پر جانے کا کہا اور ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے اپنی جان کی پراہ کئے بغیر مشتبہ افراد کو پکڑنے کی کوشش کی جس پر خودکش حملہ اور نے خود کو دھماکہ سے اڑالیا، خودکش دھماکے کے نتیجے میں علی مسجد مکمل تور پر منہدم ہوگئی۔ اس خودکش حملے کے نتیجے میں ضلع خیبر کے ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی نے جام شہادت نوش کیا۔

ڈی پی او عباس سلیم نے کہا کہ عدنان آفریدی نے شجاعت اور بہادری کی ایسی مثال قائم کی جسکی نظیر ملنا مشکل ترین ہے ۔