نوشہرہ ورکاں، 26 جولائی (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں بادلوں کا راج اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے نظام زندگی معطل ھو کر رھ گیا۔ بارش سے تمام شاھراوں پر چلنا دشوار اور پھسلن کا ماحول بنا ھوا ھے اور برساتی پانی کے انخلا کے لیے میونسپل کمیٹی کا عملہ ھمہ تن مصروف عمل ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر کا کہنا ھے کہ شدید اور کم بارشوں کے سبب کسی بھی شہر یا قصبے کا ڈرینج سسٹم مخصوص دورانیے کے لیے ناکافی ھو جاتا ھے اور عملہ میونسپل کمیٹی اپنی زمہ داریوں اور ڈیوٹی سے غافل نہیں اور برساتی پانی کو نکالنے کے کوششیں ساتھ ساتھ جاری رھتی ہیں۔











