گوجرانوالہ؛09ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل

12

گوجرانوالہ،28جولائی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ  کی طرف سے 09ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے مطابق جلوسوں اور مجلسوں کے راستوں میں صفائی سمیت تمام سیکورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، مرکزی امام بارگاہ گلستان معرفت اسلامیہ کالج روڈ سے برآمد ہونے والے عزاداران حسین رضی اللہ عنہ کو صاف ستھرے ماحول فراہمی یقینی بنانے کیلئے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا کے افسران و عملہ کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں اور  جمعہ کے روز مساجد، امام بارگاہوں، جلوسوں اور مجالس کے روٹس کی صفائی کے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔