ڈیرہ بگٹی؛ یوم استحصال کشمیر پر  ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ریلی،  عالمی  برادری سے  بھارتی مظالم رکوانے کا مطالبہ

24

ڈیرہ بگٹی،05 اگست (اے پی پی ):پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے  ڈیرہ بگٹی میں ڈپٹی کمشنر اظہر شہزاد کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نےکی ، شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن میں مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں اور انڈین فوج کے خلاف نعرےدرج تھے۔ ریلی مختلف راستوں سے ہوتا ہوا پاکستان چوک میں اختتام پزیر ہوا۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے کہا کہ پانچ اگست ایک سیاہ دن ہے جس میں مظلوم کشمیریوں کے حقوق کو صلب کرنے کی کوشیش کی گئی ۔انھوں نے  نہتے کشمیریوں پر انڈین بربریت پر انسانی حقوق کے تنظیموں کی خاموشی کو افسوسناک  قرار دیتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی کہ وہ انڈین فوج کے مظالم کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کے قرار داد کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کروانے میں اپنا کردار  ادا کریں۔