پتوکی؛بچے کو اغواء کرنی والی خاتون ٹرین لیٹ ہونے پر اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گئی، پولیس کے حوالے

7

پتوکی،09اگست(اے پی پی): ٹرین کا لیٹ ہونا فائدہ مند ثابت ہو گیا، کاشف چوک پتوکی سے بچے کو اغواء کرنی والی خاتون ٹرین لیٹ ہونے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر اہل علاقہ کے ہتھے چڑھ گئی، اہل علاقہ  نے بچے کو برآمد کر کے خاتون کو گرفتار کروا دیا۔

اغواء کار ملزمہ صدیقہ بی بی 3 سالہ علی حمزہ کو کاشف چوک سے اغواء کر کے فرار ہو رہی تھی، ملزمہ نے بچے کو بذریعہ ٹرین کوٹ لکھپت لاہور لے کر جانا تھا، ٹرین لیٹ ہونے کی وجہ سے ملزمہ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کر رہی تھی کہ اہل علاقہ نے تعاقب کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن پر پکڑ کر بچے کو برآمد کر لیا۔

ملزمہ نے بتایا کہ اسکے ساتھ مزید 3 خواتین گروہ میں شامل ہیں۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پتوکی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزمہ صدیقہ بی بی ریکارڈ یافتہ ہے اور پہلے بھی ایک بچی کو اغواء کرنے کے جرم میں جیل کاٹ چکی ہے، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔