پنڈی بھٹیاں؛یوم آزادی کے سلسلہ میں مرکزی تقریب پبلک پارک میں منعقد، پرچم کشائی کی گئی

60

 پنڈی بھٹیاں،14اگست(اے پی پی):76 واں یوم آزادی انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں تقریبات جاری ہیں۔

یوم آزادی کے سلسلہ میں مرکزی تقریب پبلک پارک میں منعقد کی گئی، تقریب کے دوران  اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال نے پرچم کشائی کی جبکہ اس موقع پر ڈیس ایس پی پنڈی بھٹیاں بھی موجود تھے، پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کے تازہ دم دستوں نے سلامی پیش کی۔

تقریب میں انجمن تاجران سول سوسائٹی اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ طلباء طالبات نے تقاریر کیں اور  ملی نغمے گائے۔

جشن آزادی کے سلسلہ میں دوکانداروں نے اپنی دکانوں اور مکانات کو سجا رکھا ہے، سرکاری اور نجی عمارتوں کو بھی برقی قمقموں سے بھی سجایا گیا ھے۔