یومِ آزادی کا تقاضا ہے ہم ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کیلئے حکمت عملی بنائیں؛ محسن نقوی

15

لاہور، 14اگست (اے پی پی):  نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے ہم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، یومِ آزادی کا تقاضا ہے ہم ماضی کے تجربات کی روشنی میں بہتر مستقبل کیلئے حکمت عملی بنائیں۔

حضوری باغ میں مرکزی پرچم کشائی  کی تقریب ہوئی ۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےمزاراقبال پرحاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی ، وزیراعلیٰ محسن نقوی نےمہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی لکھے۔سید محسن رضا نقوی نے پرچم کشائی کی جبکہ عاطف اسلم نےقومی ترانہ پڑھا۔

تقریب میں وزیرکھیل وہاب ریاض ،امریکن قونصل جنرل ’ولیم کے مکانیول سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ ،چیف سیکرٹری زاہداخترزمان ،کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنول دلشاد ،ڈی آئی جی آپریشنز سیدعلی ناصر رضوی اور  ڈویژنل ایس پیز  نے شرکت کی ۔