بدین؛ جشن آزادی تقریب جم خانہ میں منعقد،پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی

18

بدین،14 اگست(اے پی ):  ملک بھر  کی  طرح بدین میں بھی 76 واں  جشن آزادی جوش جزبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جش آزادی کے حوالے سے بدین میں مختلف تقریبات منعقد ہوئی ، سب سے بڑی تقریب بدین جم خانہ ہال میں منعقد ہوئی ، جس  میں جشن آزادی  کے حوالے سے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

 تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر  سمیت دیگر نے کہا کہ ملک پاکستان ہمارے بڑوں نے بے انتہا قربانیاں دے کر  حاصل کیا ہے،جس کو ہم سب نے مل کر اپنی نسلوں کے لئے امن اور خوشحالی   بنانا ہے۔

 تقریب میں موجود بچے اور بڑوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ تقریب کے آخر میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔