لوک ورثہ نے نیشنل لائبریری کے تعاون سے یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا

15

اسلام آباد، 15 اگست(اے پی پی ): لوک ورثہ نے نیشنل لائبریری آف پاکستان کے تعاون سے ہیریٹیج میوزیم، گارڈن ایونیو، شکرپڑیاں میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا۔جس دوران  یوم آزادی پاکستان کا  کیک کاٹا  گیا، پاکستان پر دستاویزی فلموں کی اسکریننگ، دستکاروں کی نمائش اور ملی نغمہ شو جس میں متعدد لائیو پرفارمنسز پیش کیے گئے تھے۔

 لوک ورثہ نے نیشنل لائبریری آف پاکستان کے تعاون سے کتابوں کی نمائش کا بھی اہتمام کیا۔ مختلف موضوعات بالخصوص قومی ہیروز، تحریک پاکستان اور اسلامی تاریخ کی کتابوں کے عنوانات کی نمائش کے لیے کئی بک اسٹالز لگائے گئے، زائرین نے اپنی پسند کے عنوانات میں گہری دلچسپی لی۔