یوم آزادی کے موقع پر ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام

12

ڈیرہ غازی خان، 15 اگست(اے پی پی):یوم آزادی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لیے محفل موسیقی کا اہتمام کیا گیا جو رات گئے تک جاری رہی،باغ گل میں منقعد ہونے والی میوزیکل نائٹ میں معروف گلوکارہ شبنم مجید،  مشتاق چھینہ اور دیگر علاقائی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈی پی او حسن افضل،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی،سی ای او ہیلتھ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصرمحمود بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی معیاری تفریح کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے،جشن آزادی کی محفل موسیقی میں بالخصوص فیملیز کیلئےپرسکون ماحول فراہم کیا گیا ہے اور ہم اس طرح کی سرگرمیوں کا تسلسل بحال رکھیں گے۔

ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے اپنے خطاب میں کہا کہ محفل موسیقی کا مقصد خوشیوں کو دوبالا کرنا ہے ۔