ملتان؛ سموگ کے خلاف مہم میں سول سوسائٹی اور سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے، کمشنر

19

ملتان،15 اگست (اے پی پی ): کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کردی ہے اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات کو انڈسٹریل یونٹس،پولٹری شیڈز اور بھٹوں کی بھرپور انسپکشن کا الٹی میٹم دیا ہے، سموگ کے خلاف مہم میں سول سوسائٹی اور سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نئے پٹرول پمپ،کولڈ سٹوریج اور وئیر ہاؤس سمیت مختلف کیسز کی منظوری دی گئی۔

 کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری محکمے پیٹرول پمپ کے این او سیز میرٹ پر ٹائم لائن میں مکمل کریں تاکہ کیسز پر پیش رفت کی جاسکے نئے کیسز میں انفراسٹرکچر اور ماسٹر پلان کی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ان  کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا عمل تیز کیا جائے جبکہ کمرشل عمارات کے نقشوں اور پارکنگ ایریا کی بھی مکمل سکروٹنی کی جائے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔