نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کی ہسپتال جاکر میر سرفراز چاکر ڈومکی کی تیمار داری

48

اسلام آباد،19اگست  (اے پی پی):نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ نے ہسپتال جاکر میر سرفراز چاکر ڈومکی کی تیمار داری کی۔ہفتہ کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیر اعظم نے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی کی تیمارداری کی اوران کی  جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔