اسلام آباد، 19 اگست(اے پی پی ):نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق سینیٹر رحمت کاکڑ کی قیادت میں بلوچستان کے وفد نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی ،ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔وزیرِاعظم نے وفد کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔











