اٹک  میں انسداد ڈینگی ہفتہ و”اب گاؤں چمکیں گے“ کے حوالے سے افتتاحی تقریب

48

اٹک,21 اگست (اے پی پی):انسداد ڈینگی ہفتہ و”اب گاؤں چمکیں گے“ کے حوالے سے افتتاحی تقریب فقیر آباد میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضاتھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک عدنان انجم راجہ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک شگفتہ جبیں، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسماعیل اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ڈ ی سی اٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق آج سے انسداد ڈینگی ہفتے کا آغازکیا جارہا ہے۔اس مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور معائنے کر رہی ہیں اور جہاں بھی لاروا کی موجودگی ہے اسے تلف کر نے کے لیے اقدا مات کیے جارہے ہیں۔ان تمام سر گر میوں میں متعلقہ محکمے اور تحصیل انتظامیہ اپنا بھر پور کر دار ادا رہی ہے۔ ضلع بھر میں انسدادڈینگی مہم کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈی سی اٹک نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔عوام محکمہ صحت کی طر ف سے جاری کر دہ ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کر یں اور اپنی جانوں کو محفو ظ بنائیں۔ڈینگی بخار کی علامات کی صور ت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال رابطہ کر یں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ما حول کو صاف اور خشک رکھیں۔انہوں نےکہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر فقیرآبادمیں ” اب گاؤں چمکیں گے ” پروگرام کا افتتاح کیا گیاہے۔اس پروگرام کے تحت 71 یونین کونسلوں کے 458 گاؤں میں صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر اٹک نے مزید کہا کہ تحصیل حضرو میں ری سائیکلنگ پلانٹ نے کام شروع کر دیا ہے بہت جلدتحصیل اٹک اور اس سے ملحقہ گاؤں کے لئے ری سائیکلنگ پلانٹ کام کرنا شروع کر دے گا۔عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ “اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے گاؤں کو صاف ستھرا بنائیں۔