کوئٹہ21اگست ( اےپی پی):نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے ضلع لسبیلہ، حب، سبی اور دیگر علاقوں سے آئے ہوئے وفود نے یہاں علیحدہ علیحدہ ملاقات کی- ملاقات میں وفود نے نگران وزیراعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی وفود نے نگران وزیر اعلیٰ کو اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل، امن و امان کی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور سے آگاہ کرتے ہو? انکے حل کی درخواست کی نگران وزیراعلیٰ نے وفود کو انکے مسائل کے حل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بجلی قومی شاہراہوں اور وفاق سے متعلق دیگر مسائل سے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو آگاہ کیا جا? گا تاکہ ان مسائل کا دیرپا بنیادوں پر حل ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ نگران صوبائی حکومت کو حاصل اختیارات کے اندر رہتے ہوئے صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہماری ترجیح ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بہتر صورتحال کو برقرار رکھا جائے اور اپنے مینڈیٹ کے مطابق ایسے اقدامات کیے جائیں جواجتماعی طور پر صوبے کے عوام کے مفاد میں ہو۔











