سیکریٹری خود کو عوام کا خادم سمجھیں،نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا تعارفی اجلاس کی زیر صدار ت کے دوران اجلاس سے خطاب

24

کوئٹہ، 21اگست (اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو ذمہ اری دی ہے اسکا تقاضہ ہے کہ ہم خلوص نیت اور محنت سے کا م کریں۔ اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہونے کے لیے ہمیں ایمانداری کے ساتھ اپنی زمہ داریاں ادا کرنا ہونگی پرامن ماحول میں صاف وشفاف انتخابات کا انعقاد اولین ترجیح ہے غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے گورنس کو بہتر بنانا ہوگا الیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی امور کی ادائیگی کے لیے گائڈلائز دی گئی ہیں تمام محکموں کو گائڈ لائنز فراہم کردی گئی ہیں ان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا تمام سیکریٹری وقت کی پابندی کو خود بھی یقینی بنائیں اور ماتحت افسران و اہلکاروں کو بھی پابند کریں۔ہم سب ملکر قواعد و ضوابط اور بلوچستان کی روایات کے مطابق آگے چلیں گے۔سرکاری افسران کو ہڑتال کرنا زیب نہیں دیتا افسران تحمل اوربردباری کا مظاہرہ کریں۔ بی سی ایس اور بی ایس ایس کے موقف کا جائزہ لیکر اس مسلئہ کا حل نکالیں گے سیکریٹری خود کو عوام کا خادم سمجھیں۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے دروازے سائلین کیلئے ہمیشہ کھلے رکھیں کوشش کریں کہ کھلے ذہن کے ساتھ فیصلے میرٹ اور شفافیت سے کریں آپ ضلعوں کے دورے بھی کرکے وہاں اپنے محکمے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں مجھے یقین ہے کہ آپ نہ صرف اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے بلکہ میری بھی رہنمائی کریں گے ان خیالا ت کااظہارپیر کے روز تعارفی اجلاس کی زیر صدار ت کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرچیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان بھی شریک تھے۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ میں نے دو دن پہلے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالا ہے اس سرزمین کا بیٹا ہونے کی حیثیت سے مجھے بلوچستان کے مسائل کے بارے میں بخوبی علم ہے آپ سب بھی اسی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں بے پناہ مسائل ہیں۔ان مسائل کے حل کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے صوبے اور یہاں کے عوام کی خدمت کریں میری نظر میں امن وامان، تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی سب سے بڑے مسئلے ہیںبے شک نگران حکومت کا کام انتخابات کا انعقاد ہے۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے مسائل کا حل بھی میری ذمہ داری میں شامل ہے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام محکموں سے بریفنگ لے کر ان کی کارکردگی کا جائزہ لوںسیکریٹری اپنے اپنے محکموں کی بریفنگ تیار کریں۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے مزید اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کے بارے میں تاثر پایا جاتا ہے کہ یہاں ترقیاتی فنڈز صحیح استعمال نہیں ہوتے میری کوشش ہوگی کہ اس عبوری مدت میں اس تاثر کو دور کروں۔دستیاب فنڈز کے صحیح استعمال کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ہمیں گورننس کی بہتری کی جانب بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ حکومت کا کام پالیسی دینا جبکہ آپ سب کا فرض اس پالیسی پرعملدرآمد کو یقینی بنانا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہمیں پیداواری شعبوں اور انسانی وسائل کی ترقی پر بھی توجہ دینا ہوگاانہوں نے کہا کہ تمام سیکریٹری تجربہ کار اور پیشہ وارانہ امور کے حامل افسران ہیں۔نگران وزیراعلیٰ میری خواہش ہے کہ آپ کے تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت کو صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے بروئے کار لایا جائے گا۔