نوشہرہ ورکاں24 اگست (اے پی پی): نیشنل بنک کی عمارت میں اچانک بھڑک اٹھی، رات نو بجے کے قریب عمارت کے اندر سے شدید دھواں نکلتا ظاھر ہواتو محلے داروں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع کردی اور گریڈ اسٹیشن سے تھانہ روڈ فیڈر کی سپلائی بند کر دی گئی۔
واقعہ کی اطلاع پا کر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نوید حیدر نوشہرہ ورکاں پولیس اور بنک کا عملہ بھی پہنچ گیا اور ریسکیو 1122 کی ٹیم آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی ۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ ہو سکتا ہے ۔ عملہ بنک کا کہنا ہے کہ بجلی کی بحالی پر سی سی ٹی وی کیمروں سے صورتحال واضع ہو گی جبکہ نقصان میں اسٹیشنری اور فرنیچر کا جلنا واقعاتی حصہ ہے۔











