اسلام آباد،25 اگست (اے پی پی): پاکستان کے لئے 37 برس بعد ورلڈ جونیئرا سکواش چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے حمزہ خان اپنی تاریخی و شاندار کامیابی اور حوصلہ افزائی پر کافی مسرور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزائی اور انعام پر جاوید آفریدی اور زلمی فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ ورلڈ جونیئر سکواش کی ٹرافی اور ٹائٹل پاکستان آنا باعث اعزاز ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی تو دیگر نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ بڑھے گا اور حوصلہ بلند ہوگا ۔
اس تاریخی و شاندار کامیابی پر جاوید آفریدی اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے حمزہ خان کو دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جاوید آفریدی اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے کے اعلان کردہ انعام کا چیک پیش کردیا گیاہے ۔











