نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف آف ائیر سٹاف کی  ملاقات

39

اسلام آباد،25اگست  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

چیف آف ایئر سٹاف نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں چیف آف ایئر سٹاف نے  نگران وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی۔