اپر چترال؛ کوراغ کے مقام پر چیئر لفٹ پھنس گئی،3 افرادریسکیو

54

اپر چترال، 29 اگست (اے پی پی): کوراغ کے مقام پر دریائے چترال پر قائم چیئر لفٹ پھنس گئی، اطلاع پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم نے موقع پر پہنچ کر چیئر لفٹ میں پھنسے 3 افراد کو ریسکیو کیا۔

ریسکیو1122کے مطابق کوراغ کے مقام پر دریائے چترال پر قائم چیئر لفٹ پھنسنے کی اطلاع پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم نے پیشہ وارنہ طریقے سے امدادی سرگرمیاں شروع کیں، ریسکیواہلکار نے ٹوٹی ہوئی رسی پر رنگ کی مدد ریپیلنگ کرتے ہوئے ڈولی تک پہنچ گیا اور ڈولی کو صحیح کرتے ہوئے رسی  سے باندھ کرکنارے پر منتقل کردیا اور تمام پھنسے ہوئے افراد کو بحفاظت نکال لیا،تینوں افراد گہکیر کی جانب سے بونی آ رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے پیش ایا، ریسکیو1122 کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا۔