قصور؛رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار

25

قصور،29اگست(اے پی پی): رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان قصورنے ”اے پی پی نیوز“کوبتایا کہ تھانہ صدر قصور پولیس نے ایس ایچ او محمد شریف کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رابری معہ قتل کی واردات میں ملوث ملزم سعید کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل تھانہ صدر قصور پولیس کو گھر سے حاجی پارک کے رہائشی ابرار نامی شہری کی ڈیڈ باڈی کی اطلاع موصول ہوئی،مقتول کے گھر سے موٹر سائیکل، ایل سی ڈی اور دیگر سامان غائب تھا، قصور پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی، قصور پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کی، سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا، قصور پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم سعید کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مقتول کی موٹر سائیکل، ایل سی ڈی اور گھر کا دیگر سامان برآمد کر لیا ہے، تھانہ صدر قصور پولیس نے ایک ہفتے کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر تھانہ صدر قصور پولیس کو شاباش دی۔