بھکر؛منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،39 مجرمان گرفتار

32

 

 بھکر،02ستمبر(اے پی پی):آئی جی پنجاب کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری، مہم کے دوران اب تک بھکر پولیس نے بھاری مقدار میں چرس اور سینکڑوں لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے تحت ڈی پی او بھکر محمد نوید کی قیادت میں بھکر پولیس کی جانب سے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس مہم کے تحت آج تک کل 39 مقدمات درج ہوئے،کل 39 منشیات فروش گرفتارکیے گئے اور مجموعی طور پر 23 کلو گرام  سے زائد چرس برآمد کی گئی اور 583 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے21 عدد پسٹل 30 بور، 03عدد کلاشنکوف اور 03 عدد بندوقیں برآمد کی گئی ۔

اس حوالے سے ڈی پی او بھکر محمد نوید نے کہا کہ بھکر پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف ابھی مزید کارروائیاں جاری ہیں، منشیات فروش قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں، ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔