سکھر: بجلی چوروں کے خلاف سیپکو کا کریک ڈاؤن،غیر قانونی کنکشن منقطع،تاریں ضبط

26

سکھر،08ستمبر(اے پی پی):بجلی چوروں کے خلاف سیپکو کا کریک ڈاون ، سینکڑوں کنڈا کنکشن اور غیر قانونی کنکشن منقطع ، تاریں ضبط کر لی گئیں۔ سیپکو چیف سعیداحمد ڈاؤچ کی ہدایات پر انجینئر محمد جان بگٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سکھر شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں اور بجلی کے نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن پاک کالونی ، گردوارہ چوک اور اسٹیشن روڈ  کے علاقوں میں کیا گیا۔

سیپکو سب ڈویژن ون ایس ڈی اوانجینئر محمد جان بگٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی ای او سیپکو کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سینکڑوں غیر قانونی اور کنڈا کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں اور ان کی تاریں ضبط کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے لیٹر وغیرہ تیار کر رہے ہیں۔