بھکر؛ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

18

بھکر،09ستمبر(اے پی پی):پولیس کیجانب سے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ صدر وحید حسن نے ٹیم کے ہمراہ چوروں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں مطلوب 04  ملزمان اسد، نجیب اللہ، محمد اقبال اور محمد علی کو گرفتارکر کے انکے قبضہ سے 02 عدد موٹرسائیکل، ایک عدد رکشہ ، سولر پلیٹس اور نقدی 02 لاکھ 85 ہزار روپے  کل مالیتی 08لاکھ 85 ہزار روپے برآمد کر لیے ہیں۔

ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ غلام شبیر عباسی نے ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متعدد کارروائیاں میں ایک مجرم اشتہاری شیر افضل کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ منشیات فروش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کر لی ہے۔ایک اور کارروائی میں جوا کے اڈا پر کامیاب چھاپہ مار کر 03 جواریوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 81 ہزار 270 روپے برآمد کر لیے ہیں اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی دریاخان اظہر جاوید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری محمد اصغر عرف گلو کو گرفتار کر لیا ہے۔

انچارج آئی ٹی برانچ نے کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موبائل مالیتی 30 ہزار روپے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے مالک کے حوالے کیے، مالک نے بھکر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔