چنیوٹ،09 ستمبر (اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی چینوٹ کی ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں خفیہ حویلی پر چھاپا مارا جس دوران جعلی اور مضر صحت گڑ بنانے والا خفیہ یونٹ پکڑا گیا، دوران معائنہ ملزم کو ناقص اور مضر صحت گڑ میں گلوکوز ٹیکسٹائل کلر اور دیگرکیمیکلز کی ملاوٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔
فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع سے 700 کلو گرام ملاوٹی گڑ اور 2کلو کیمیکلز کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف تھانہ سٹی چنیوٹ میں مقدمہ درج کروادیا ہے۔











