ملتان،09 ستمبر(اے پی پی): سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سی او آئی ڈیپ سہیل اشرف نے ملتان ترقیاتی سکیموں کا دورہ کیا۔کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک بھی ہمراہ تھے۔
سیکرٹری سہیل اشرف نے نشترٹو پر اضافی افرادی قوت لگا کر وقت مقررہ پر کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کارڈیالوجی ہسپتال بارے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال و رہائشی حصہ کو دسمبر تک مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کارڈیالوجی ہسپتال میں 20 کروڑ روپے کی 144 بیڈز پر مشتمل سرائے کی تعمیر شروع کی جارہی،اگلے ماہ کے آخر تک ٹینڈرنگ پراسیس مکمل کرکے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔
کمشنر انجنئیر عامر خٹک نے کہا کہ نشتر ہسپتال کی بحالی و اپ گریڈیشن بارے خصوصی اقدامات کئے جارہے،نشتر ہسپتال کی 17 وارڈز کی بحالی مکمل، 14 کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے کارڈیالوجی ہسپتال تکمیل 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی ہے،حکومت پنجاب کا صحت کے شعبے میں بہتری پر خصوصی فوکس ہے۔
اس موقع پر ایکسئن بلڈنگ حیدر علی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔











