قلعہ عبداللہ،10 ستمبر (اے پی پی): کمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل آصف غفور کی ہدایت اور نگرانی میں قلعہ عبداللہ میں منشیات کے تدارک کا آپریشن جاری ہے، پاک فوج، ایف سی، لیویز اور اے این ایف کیجانب سے مشترکہ کارروئیاں کی جا رہی ہیں۔ اتوار کو منشیات کے 20 مزید گودام اور ان میں زخیرہ کی گئی منشیات نذر آتش کی گئی۔
کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے قلعہ عبداللہ کا دورہ کر کے آپریشن کا جائزہ لیا اور آپریشن میں شریک فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ کمشنر نے علاقہ کے قبائلی عمائدین کے جرگہ سے ملاقات بھی کی۔ کمشنر نے کارروائی میں مکمل تعاون پر علاقہ عمائدین کا شکریہ ادا کیا ۔











