اوکاڑہ؛بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 17ملزمان گرفتار، جرمانہ عائد

22

اوکاڑہ،10ستمبر(اے پی پی ):بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اوکاڑہ، رینالہ، کینٹ، دیپالپور اور حجرہ شاہ مقیم سرکل میں 165 بجلی چوروں کو چیک کیا گیا ہے۔

 ایس ای واپڈا احمد شہزاد نے میڈیا کو بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی تفصیلات بتاتے ہوئے  بتایا کہ گذشتہ چند دنوں کے دوران 165 بجلی چوروں کو پکڑا اور کنکشن چیک کئے گئے، 106 ایف آئی آر درج کروائی گئیں جبکہ 17بجلی چور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں سے چھ لاکھ چودہ ہزار نوسوترانوے بجلی کے یونٹس چارج کیے گئے جبکہ بجلی چوروں کو ایک کروڑ 63لاکھ 54ہزار ایک سو 84 روپوں کا بھاری جرمانہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوروں  کے خلاف بلاامتیاز اور بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔