ڈیرہ غازی خان ،11 ستمبر (اے پی پی): تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 15ستمبر سے شروع ہوں گے۔
ترجمان ڈیرہ غازی خان بورڈ کے مطابق اس سلسلے میں رولنمبر سلپس تمام امیدواروں کو ان کے ایڈریسز پر بذریعہ رجسٹری ارسال کر دی گئی ہیں، اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپ 13ستمبر تک نہ ملے تو وہ دفتر بورڈ یا ویب سائیٹ سے رولنمبر سلپ حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ امیدواروں کی رولنمبر سلپس اعتراضات کی وجہ سے روک لی گئی ہیں اور اعتراضاتی مراسلہ ملنے کی صورت میں امیدوار فوری طور پر مطلوبہ کوائف، دستاویزات، بقایا جات جمع کراکے اعتراضات دور کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے کسی امیدوار کا پیپر رہ جائے یا وہ امتحان میں شرکت نہ کرسکے تو اس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ امیدوار پر ہو گی۔











