ملتان،12ستمبر(اے پی پی ):سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان،ڈسڑکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈی ایچ اے ملتان اور پنجاب بیڈمنٹن فیڈریشن کے تعاون سے ملتان سپورٹس کمپلیکس میں واقع جمنیزیم میں پنجاب بیڈمنٹن چیمپئن شپ کےدوسرے روز بھی مینز سنگلز،مینز ڈبل ،گرلز سنگلز اور گرلز ڈبلز کے مقابلے جاری رہے جس میں پنجاب کے36 ڈسڑکٹ کی نمائندگی کرنےوالے کھلاڑیوں نے دوسرے راونڈ میں اپنے کھیل کے جوہر دکھائے اور دلچسپ سنسنی خیز کھیل سے شائقین کو محظوظ کیا۔
چیمپین شپ میں انڈر 13بوائز کے بھی مقابلے ہوئے جس میں مقامی اور مہمان کھلاڑیوں نے اپنا کھیل پیش کیا۔
اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان رانا ندیم انجم،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف،ٹی ایس او ملتان نور خان قیصرانی،ضلعی کوچ بیڈمنٹن محمد انیس خان،ضلعی سیکرٹری بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملتان محمد اکرم،صبا حبیب،محبوب الرحمان اسد حبیب بھی موجود تھے جنہوں نے مہمان کھلاڑیوں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر داد دی۔











