شکارپور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈاکٹر وسیم خان مہر کے انتقال پر تعزیت

18

شکارپور،12ستمبر(اے پی پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری لکھی غلام شاہ کے قریب گاؤں وزیرآباد پہنچے جہاں انہوں نے پی پی پی رہنما اور سابق ایم این اے غوث بخش مہر سے ان کے داماد ڈاکٹر وسیم خان مہر کے انتقال پر تعزیت کی۔

بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ڈاکٹر وسیم خان مہر کے انتقال پر عارف خان مہر، فہیم خان مہر، غلام مصطفی مہر اور عمران خان مہر سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے پی پی پی رہنما غوث بخش مہر کے داماد ڈاکٹر وسیم خان مہر کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔ شکارپور ضلع میں گاؤں وزیر آباد پہنچنے پر پیپلز پارٹی ضلع لارکانہ ڈویژن کے صدر میر اعجاز خان ، سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔