خوشاب؛ بجلی چوری کے خلاف بھرپور مہم جاری، پانچ سو سے زائد مقدمات درج

17

خوشاب،13ستمبر( اے پی پی):خوشاب سمیت ‏ریجن بھر میں بجلی چوری کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے جس کے تحت اب تک پانچ سو سے زائد مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کے مطابق  سرگودھا ریجن مین پانچ سو سے زائد بجلی چوری کے مقدمات درج ہو چکے ہیں۔ خوشاب 39، بھکر 127، سرگودھا میں 239،جبکہ میانوالی میں 137بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج  کئے گئے ہیں۔

 ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فیسکو ٹیموں کے ساتھ ملکر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرے تاکہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دلوائی جا سکے، بجلی چوری کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں انھیں قانون کی گرفت مین لاناضروری  ہے ۔